وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے جب سے اقتدار سنبھالا ہے۔ ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے اور وزیراعلیٰ نے صوبہ پنجاب کیلئے ترقیاتی کاموں کی دیکھ بھال میں دن رات خود کو صرف کیا ہوا ہے۔ پورے پاکستان کے لوگ پنجاب کی ترقیاتی کاموں کی وجہ سے معترف بھی ہیں اور انہوں نے وزیراعلیٰ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار بھی کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عیدالاضحی کے مبارک موقع پر انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کو دفتروں میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں رہنے کا پابند بھی کیا ہے۔ انہوں نے عید انتظامات’ سکیورٹی اور صفائی کیلئے گائیڈ لائنز بھی جاری کر دیں۔ تمام ڈی سیز اور ڈی پی اوز کو ٹاسک بھی تفویض کر دیئے گئے ہیں۔ ڈی سی اور ڈی پی اوز پر یہ بات واضح کر دی گئی ہے کہ عیدالاضحی پر انتظامات مثالی ہوں اور عوام کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ وزیراعلیٰ پنجاب صوبہ بھر کے عملہ صفائی کو بھی متحرک رہنے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ جانوروں کی باقیات اور آلائشیں گلی’ محلے’ ڈرین اور نہروں میں پھینکنے پر 50ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ جانور صرف مقررہ کیٹل مارکیٹوں میں فروخت کرنے کی پابندی پر عملدرآمد کا حکم بھی دیا گیا اور غیر مجاز علاقوں میں مویشیوں کی خرید وفروخت پر انتظامیہ کو فوری طور پر کارروائی کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دیں۔ کیٹل مارکیٹوں میں مویشی چوری اور ڈکیتی کے واقعات کے لیے سخت سکیورٹی انتظامات اور ممنوعہ جماعتوں پر کھالیں اکٹھی کرنے کی پابندی یقینی بنانے کا حکم بھی دیا ہے۔ کھالیں جمع کرنے کیلئے کیمپ پر لائوڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی ہو گی۔ حساس مقامات پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات اور مسلسل کومبنگ آپریشن کا حکم دیا گیا۔ اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ مساجد اور اجتماعات میں لائوڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی کی ہدایت کی۔ عیدگاہوں اور مساجد کو عرق گلاب سے معطر کرنے کی ہدایت کی۔ ریلوے کالونیز’ کنٹونمنٹ ایریا اور پرائیویٹ ہائوسنگ سوسائٹیوں میں صفائی یقینی بنانے کا حکم بھی دیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عیدالاضحی آپریشن کے دوران صفائی میں پہلے نمبر پر آنے پر انعام واکرام کا اعلان کیا ہے۔ بس سٹینڈز اور بسوں پر کرایہ نامے آویزاں کرنے کا حکم دیا ہے۔ واساز کوعید کے ایام میں واٹر سپلائی کی بلاتعطل فراہمی کی ہدایت بھی کی ہے۔ ائیرپورٹ کے قریب ڈمپنگ سائٹس ڈھانپنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں صوبہ بھر میں عارضی جھولوں پر پابندی’ پارک کے جھولوں کی سکیورٹی اور سیفٹی چیک کرنے کی ہدایت اور سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کے سدباب کے لیے سائبر پٹرولنگ کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف نے عید ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں کارروائی کی وارننگ بھی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کا یہ سفر میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں جاری رہے گا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے کم سے کم مدت میں زیادہ سے زیادہ عوامی ترقیاتی منصوبوں کا ریکارڈ قائم کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے دوسرے صوبے بھی پنجاب کی ترقی کے معترف ہیں۔ جنگلات اور جنگلی حیات کا تحفظ ماحولیاتی توازن اور زمین پر زندگی کی بقاء کے لیے ناگزیر ہے۔ ماحولیاتی توازن حیاتیاتی تنوع زمین پر زندگی کی بنیاد ہے۔ قدرتی ماحول کا تحفظ سب کی مشترکہ قومی ذمہ داری ہے۔ صوبے میں نایاب نسل کے جانوروں اور قدرتی ماحول کے تحفظ کے لیے مؤثر اور دیرپا اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ غیر قانونی شکار کی روک تھام کیلئے خصوصی فورس اور ہیلپ لائن فنکشنل ہے۔ جنگلی حیات کی دیکھ بھال کیلئے پنجاب میں پہلی بار باقاعدہ وائلڈ لائف فورس میں خواتین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ شکایات کیلئے وائلڈ لائف ہیلپ لائن 1107 فعال کر دی گئی ہے۔ پورے پنجاب میں صفائی ستھرائی کے انتظامات اتنے بہتر اور شفاف نہیں تھے جتنے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں کئے گئے ہیں۔ اپنے اردگرد کے ماحول کو بھی صاف رکھنا ہم سب کیلئے بھی ضروری ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی دن رات کی کاوشوں کی بدولت صوبہ پنجاب کو پاکستان کے دیگر صوبوں میں نمایاں مقام حاصل ہے۔ انتظامیہ اور فیلڈ افسران عیدالاضحی کے مبارک ایام میں اپنے دفتروں سے نکل کر میدانِ عمل میں بنائیں اور صفائی ستھرائی کے اعلیٰ معیار کو بھی یقینی بنائیں کیونکہ ستھرا پنجاب ہی میں ہمارے صوبے کی پہچان ہے۔




