ساہیوال اور گردونواح میں ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ

ساہیوال (بیوروچیف)دھواں چھوڑنے والی بھٹہ خشت چھوٹے بڑے کارخانوں اور فیکٹریوں کی چمنیوں سے نکلنے والے کالے دھوئیں نے محکمہ ماحولیات ساہیوال کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔سرعام فضاء میں دھواں چھوڑتی چمنیوں کے خلاف محکمانہ کاروائی کا نہ ہونا فضائی آلودگی کی حکومتی کوششوں کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے نوٹس کا مطالبہ۔حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ ساہیوال کو فضاء آلودگی سے پاک کرکے سموگ جیسے عذاب سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لئے طرح طرح کے اقدامات اٹھائے جارہی ہے تو دوسری جانب محکمہ ماحولیات ساہیوال نے بھٹوں فیکٹریوں کارخانوں کی چمنیوں اور کباڑیوں کو کباڑ کو آگ لگانے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہیفضائی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف محکمانہ کاروائی کا نہ ہونا محکمہ ماحولیات ساہیوال کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ارباب اختیار سے اصلاح و احوال کا مطالبہ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں