اسرائیل کی جنوبی لبنان پر بمباری’13افراد شہید

بیروت(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی لبنان کے علاقے صیدون میں اسرائیلی فورسز نے فضائی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں13افراد شہید ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنانی وزارتِصحت نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل فوج نے جنوبی لبنان کے علاقے صیدون میں فضائی حملہ کیا ہے جس میں 13 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ اسرائیل نے پناہ گزینوں کے زیرِ استعمال اوپن سپورٹس گرانڈ کو نشانہ بنایا ہے جبکہ لبنانی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے لبنان میں پانچ پوسٹوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں