انسانی سمگلر نے شہری سے 20لاکھ ہتھیا لئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ساندل بار پولیس نے بیرون ملک کینیڈا بھجوانے کا جھانسہ دیکر سادہ لوح شہری سے20لاکھ ہتھیانے والے ملزم آصف کیخلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق نڑ والا بنگلہ کے رہائشی حسین علی نے بتایا کہ اس نے اپنے واقف کار ملزم آصف سے کینیڈا جانے کا ارادہ ظاہر کیا تو اس کے ساتھ 50لاکھ میں معاملات طے پا گئے ،15لاکھ نقد اور 5لاکھ اس کی اہلیہ کے اکائونٹ میں ٹرانسفر کئے تاہم حسب معاہدہ ملزم نے نہ تو بیرون ملک بھجوایا اور نہ ہی رقم واپسی کا مطالبہ کرنے پر لیت و لعل کے بعد چیک دیا جو کہ بوگس نکلا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں