میاں بیوی نے ہمسائے پرتیزاب پھینک دیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) رقم کے لین دین پر مشتعل میاں بیوی نے ہمسائے پر تیزاب پھینک دیا، آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ’ مضروب کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 100 ج ب گلشن برکت میں امجد نے ہمسائے سے رقم لینا تھی، اس نے رقم کا تقاضا کیا تو ملزم نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ تیزاب اس کے چہرے پر پھینک دیا، جسکی وجہ سے صرف اس کا چہرہ جھلس گیا بلکہ آنکھ ضائع ہونے کا بھی خدشہ ہے۔ مضروب کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں