سہ ملکی سیریز’پاکستان نے زمبابوے کوشکست دیدی

راولپنڈی (سپورٹس نیوز) ٹرائی نیشن ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو5وکٹوں سے شکست دیدی پاکستان نے زمبابوے کا148رنز کا ہدف با آسانی 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کرلیا۔راولپنڈی میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔میچ کی پہلی اننگز میں زمبابوے نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز اسکور کیے ہیں۔ زمبابوے کے اوپنر بیٹر برائن بینٹ نے 49 زنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان سکندر رضا نے 34 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 2، صائم ایوب، ابرار احمد، سلمان مرزا اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔دوسری اننگز میں فخر زمان 45، صائم ایوب 22 اور صاحب زادہ فرحان 16 رنز بنا کر آٹ ہوئے، بابر اعظم کھاتہ بھی کھول نہ سکے جبکہ کپتان سلمان علی آغا صرف ایک رن بنا کر آئوٹ ہوئے۔زمبابوبے کے بریڈ ایونز نے 2 جب کہ دیگر 3 بالرز نے ایک،ایک وکٹ اپنے نام کی۔واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز میں پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں