ڈاکوئوں نے فائرنگ کر کے 2افراد کو لہولہان کردیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) اتھرے ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر دو افراد کو گولیاں مار کر لہولہان کر دیا۔ مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ستیانہ روڈ ستارہ گولڈ کا رہائشی اعجاز موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ مچھلی فارم کے قریب دو مسلح ڈاکوئوں نے روک کر گن پوائنٹ پر10ہزار فون چھین کر مزاحمت کرنے پر ٹانگ میں گولی مار کر زخمی کر دیا جبکہ چک جھمرہ کے علاقہ187ر۔ب میں مسلح ڈاکوئوں نے چرواہے اعظم ولد ذوالفقار سے بکریاں چھیننے کے دوران مزاحمت پر گولی مار کر بری طرح زخمی کر دیا۔ ڈاکوموقع سے فرار ہو گئے مضروبان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں