امریکہ اور سعودیہ کا سول نیو کلیئر معاہدے پر اتفاق

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا اور سعودی عرب کے درمیان سول نیوکلیئر معاہدے پر اتفاق ہوگیا۔وائٹ ہائوس سے جاری بیان کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کے لیے بڑے دفاعی پیکیج کی منظوری دی ہے۔ دفاعی پیکیج میں ایف 35 لڑاکا طیاروں کی فراہمی بھی شامل ہے۔سعودی عرب امریکا سے تقریبا 300 ٹینک بھی خریدے گا، مصنوعی ذہانت اور دیگر اہم شعبوں میں مفاہمت کی یاد داشتوں پر بھی دستخط کیے۔یہ ڈیل ان معاہدوں کا تسلسل ہے جو صدر ٹرمپ نے اس سے قبل دیگر تجارتی شراکت داروں کے ساتھ کیے تھے، جن کا مقصد امریکا کی سپلائی چین کو مضبوط اور عالمی سطح پر مستحکم بنانا ہے تاکہ اہم معدنیات تک رسائی میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔وائٹ ہائوس کے مطابق یہ فریم ورک دونوں ممالک کی اسٹریٹجک پالیسیوں کو ہم آہنگ کرتا ہے تاکہ مستقبل میں ضروری معدنی وسائل کی کمی سے بچا جا سکے۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکا میں ایک کھرب ڈالر تک سرمایہ کاری بڑھانے کا بھی اعلان کر دیا۔دریں اثناء ۔واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی پاکستانی خدشے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بھارت دوبارہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنے والا تھاامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کیساتھ وائٹ ہائوس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا میں نے پاک بھارت جنگ بندی سمیت دنیا میں 8بڑی جنگیں رکوائیں، میں نے پاک بھارت وہ جنگ بھی رکوائی جو دوبارہ شروع ہونے والی تھی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت اب اچھے اقدامات کر رہے ہیں، امریکی صدر نے روس اور یوکرین جنگ بھی جلد ختم ہونے کی امید دلا دی، انہوں نے کہا اندازہ نہیں تھا کہ یوکرین روس جنگ کا معاملہ اتنا طویل ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ وائٹ ہائوس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ملاقات کی جس کے بعد دونوں فریقین نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ڈونلڈ ٹرمپ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دیرینہ دوست ہیں اِن کو یہاں آنے پر خوش آمدید کہتا ہوں، میری حکومت میں امریکہ ترقی کر رہا ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ جوبائیڈن انتظامیہ نااہل تھی، ہم مہنگائی کو کم ترین سطح پر لائے، ہم نے پٹرولیم اور گیس کی قیمتیں کم کی ہیں، سعودی عرب نے 600ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں