سٹاک مارکیٹ میں تیزی

کراچی (بیوروچیف) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے مثبت آغاز کے باعث انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ 61ہزار کی حد عبور کر لی جبکہ تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر بھی سستاہوگیا۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ، کاروبار کے آغاز پر 100انڈیکس میں 590پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 61ہزار 526پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز بھی پہلے سیشن میں کاروبار میں تیزی کے باعث انڈیکس ایک لاکھ ، 62ہزار کی حد عبور کر گیا تھا ،تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں چلا گیا تھا۔دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر معمولی سستا ہو گیا ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 2پیسے کی کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 280روپے 65پیسے ہو گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں