بجلی سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد (بیوروچیف) ملک بھر کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک بار پھربجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 65پیسے فی یونٹ سستی کرنیکی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کروائی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سی پی پی اے نے اکتوبرکی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی، نیپراکی جانب سے درخواست پر 27نومبرکوسماعت کی جائے گی۔ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کراچی کے بجلی صارفین پر بھی ہوگا، اس وقت کراچی سمیت ملک بھر کے لیے ستمبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ لاگو ہے۔یاد رہے کہ ستمبرکی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 48پیسے فی یونٹ سستی کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں