کمالیہ میں سالانہ درس قرآن و حدیث کل ہو گا

کمالیہ(نامہ نگار)مرکزی جمعیت اہلحدیث اور اہلحدیث یوتھ فورس تحصیل جھنگ کے زیر اہتمام تیسرا سالانہ درسِ قرآن و حدیث آج 20 نومبر بروز جمعرات بعد از نمازِ عشا جامع مسجد انصاریاں اہلحدیث، محلہ انصاریاں جھنگ سٹی میں منعقد ہوگا۔اس پروگرام میں محقق اور معروف مذہبی سکالر حضرت مولانا قاری عظیم اختر خصوصی خطاب فرمائیں گے ، جبکہ مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ کے امیر حافظ ثاقب سرور ساقی اور قاری شفقت اقبال بھی خطاب کریں گے ۔اس سلسلے میں ناظم شعبہ تبلیغ مرکزی جمعیت اہلحدیث تحصیل جھنگ، حافظ انعام الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ درسِ قرآن و حدیث کا مقصد عوام الناس تک قرآن و سنت کی تعلیمات کو فروغ دینا اور دینی شعور بیدار کرنا ہے ۔انہوں نے شہریوں سے بھرپور شرکت کی اپیل بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں