میونسپل سروسز کی فراہمی میں شہریوں کو کوئی شکایات نہیں ہونی چاہئیں،کمشنر جہانگیر انور

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق شہریوں کو میونسپل سروسز کی فراہمی کے لئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ کمشنر فیصل آباد /ایڈمنسٹریٹر راجہ جہانگیرانور کی زیرصدارت میونسپل کارپوریشن کا اہم اجلاس منعقدہوا جس میں روشن فیصل آباد پروگرام کے تحت شاہرات پر سٹریٹ لائٹس کے فعال ہونے کے بارے میں بریفنگ لی۔کمشنر نے کہا کہ نان فعال سٹریٹ لائٹس کو فنکشنل بنانے کے لئے مربوط میکنزم بنائیں اور ٹائم لائینز مقرر کرکے ٹیموں کو متحرک کیا جائے۔کمشنر نے کہا کہ شہر بھر میں 6 ٹیمیں اور11 وہیکلز سٹریٹ لائٹس کو فعال کرنے کے لئے سرگرم نظر آنی چاہیں جبکہ باقی ماندہ3 وہیکلز کی بھی فوری مرمت کرائی جائے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ریلیف کی فراہمی ترجیحات میں سرفہرست ہے لہذا میونسپل سروسز کی فراہمی کا ایسا تسلسل قائم کیا جائے کہ شہریوں کو شکایات نہ ہوں۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن عامر رضا،سی او میونسپل کارپوریشن ملک مرتضی اور دیگر افسران موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں