ریت بردار اوور لوڈ گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں

کمالیہ(نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل پٹرولنگ اطہر وحید اور ایس ایس پی پٹرولنگ فیصل آباد کی نگرانی میں حادثات کا باعث بننے والی اور ریت بردار اوورلوڈ گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔ڈی ایس پی پٹرولنگ ٹوبہ آصف رحیم بٹ نے انچارج پٹرولنگ پوسٹ 21اور ایس آئی کے ہمراہ ضلع بھر میں خصوصی آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران متعدد اوورلوڈ گاڑیوں کو تھانہ صدر کمالیہ میں بند کر دیا گیا جبکہ مختلف ڈرائیوروں کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے ۔ڈی ایس پی آصف رحیم بٹ نے کہا کہ سڑکوں پر حادثات کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے تحفظ اور ٹریفک کے نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے یہ کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں