2موٹر سائیکلوں کی ٹکر، ایک نوجوان جاں بحق دوسرا زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ملت روڈ پر تیز رفتار موٹرسائیکلیں ٹکرانے سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا بری طرح زخمی ہو گیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ 6 ج ب کا رہائشی بلال اور ملت ٹائون کا عبدالرحمن ولد مجاہد موٹرسائیکل پر جا رہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکلوں پر قابو نہ رکھ سکے اور موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرانے سے دونوں بری طرح زخمی ہو کر گر پڑے، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی تو 6ج ب کا بلال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکا تھا، جبکہ ملت ٹائون کے عبدالرحمن کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں