فیصل آباد میں ڈکیتی،چوری کی وارداتوں نے شہریوں کا سکون غارت کردیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی66وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی ، قیمتی سامان موبائل فونز چھین کر لے گئے۔ متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دوشیزہ کو بے آبرو ،4خواتین اور نوجوان کو اغوا کر لیا۔ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق ڈی ٹائپ کالونی کی (ع) کو اوباش ملزم بلال نے نکاح کا جھانسہ دیکر بے آبرو کر دیا۔سو ل لائن کے علاقہ میاں ٹرسٹ ہسپتال کے قریب عاتکہ کی ہمشیرہ (الف) کو نامعلوم ملزمان، ساہیانوالہ کے علاقہ129ر۔ب مقبول کی جواںسالہ بیٹی(م) کو ملزمان سجاول وغیرہ، جڑانوالہ کے علاقہ 126گ ب کے رمضان کی اہلیہ (ش) کو ملزمان مٹھو وغیرہ، بلوچنی کے علاقہ57ر۔ب کے شرافت علی کی اہلیہ(ق) خریداری کیلئے بازار گئی واپس نہ آئی اور منصور آباد کے علاقہ ملک پور کے رہائشی ندیم کا بھائی بلال کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا ، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ ریگل روڈ پر ظفر عباس سے نقدی و فون، چنیوٹ بازار سے عرفان سے فون، ریگل روڈ پر شگفتہ بی بی سے جھپٹا مار کر فون، نڑ والا روڈ پر ندیم کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی و سامان لوٹ لیا، رسول نگر کے طارق سے75ہزار، محلہ حسین آباد کے ریحان شاہ سے لیپ ٹاپ2لاکھ، نیو گلبرگ کے فرحت کوثر سے1لاکھ و فون، واپڈا سٹی کے رزاق سے نقدی و فون، رحمان ٹائون کے عمران سے نقدی و فون، بھائی والا پھاٹک کے قریب محمد علی سے پرس،گلشن ٹائون کے کرم بیگ سے جھپٹا مار کر فون، 100ج ب میں امتیاز الحسن کا گھر لوٹ لیا، 51ج ب کے مصباح اقبال سے50ہزار و فون،187ر ۔ب کے صفدر علی کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی، گلستان کالونی کے بلاک کے وقاص کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات ملکی و غیر ملکی کرنسی چوری کر لی گئی،کینال روڈ پر اطہر سلطان سے15ہزار و فون، ماڈل سٹی کے غلام عباس سے نقدی و فون، سوساں روڈ پر آمنہ سے جھپٹا مار کر پرس، آفیسر کالونی کے سعادت علی کے گھر سے 6تولے زیورات چوری، غالب سٹی کے نعیم کے گھر کا صفایا کر دیا، شفیع چوک کے مبین سے نقدی و فون، غیرب آباد کے ادریس سے15ہزار و فون، رسالے والا روڈ پر احمد رضا سے35ہزار و فون،66ج ب کے عبدالشکور کے ڈیرہ سے سامان، سٹیلائٹ ٹائون کے دولت خان سے4لاکھ کے زیورات،برکت پورہ کے عبدالمجید کے گھر کا صفایا کر دیا، دائود نگر کے اویس کے گھر سے لاکھوں کے زیورات30لاکھ و فون، محمدی چوک میں کاشف پرویز سے3لاکھ ، سمندری روڈ پر زوہیب سے نقدی و فون، ڈی ٹائپ کالونی کے عبدالرافع سے70ہزار،کرتارے والا کے سہیل سے 10ہزار و فون، 30ج ب کے زوار خان کے گھر سے مویشی، 29ج ب کے عبدالحنان کی شاپ سے بیٹریاں چوری، 62گ ب کے شرافت علی سے موٹر سائیکل،60گ ب کے نصیر الدین سے15ہزار و فون، 124گ ب کے عثمان غنی سے5ہزار و فون، 235گ ب کے عمیر سے10ہزار و فون،581گ ب کے ارشد کے ڈیرہ سے ٹوکہ مشین ،569گ ب کے فضل الرحمان کے حویلی سے بکریاں چوری، منڈی بچیانہ کے ندیم سے8ہزار و فون، 266ر۔ب کے سیف سے جھپٹا مار کر فون،608گ ب کے سرور سے نقدی و فون، 509گ ب کے خرم سے نقدی و فون، 504گ ب کے طارق سے نقدی و فون، 437گ ب کے انور سے70ہزار و فون، 439گ ب کے عثمان سے30ہزار و فون اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا، پولیس سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔علاوہ ازیں کارخانہ بازار سے سخوات علی، صدیق پلازہ سے شہباز، ریلبازار سے عدنان، چنیوٹ بازار سے فضل الہٰی،شاداب پلی سے اسد مزمل، افغان آباد سے امتیاز علی شاہ، جوہر ٹائون کے آصف، کریسنٹ سکول سے شہزاد، ڈی گرائونڈ سے اویس، کہکشاں کالونی کے جڑانوالہ، النور گارڈن سے عظیم، رحمانیہ روڈ پر حسین، احمد ٹائون کے عارف، جڑانوالہ کے محمد احمد،631گ ب کے ولید،61گ ب کے ےٰسین اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں