مشتعل افراد نے پیشی پر آئے 2مخالفین ،باپ نے بیٹی کو قتل کردیا

گوجرہ(نامہ نگار) تاریخ پیشی پر آنے دوافراد کو مخالفین نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ایک راہ گیر شدید زخمی ہوگیامعلوم ہواہے کہ چک نمبر303ج ب کٹھورکا توصیف امجد اپنے قریبی رشتہ دارحسن کے ہمراہ مقامہ عدالت میں تاریخ پیشی پرآرہاتھاکہ اس کے مخالفین گائوں مذکورکے رفیع وغیرہ ومٹر سائیکلوں پر سوار آگئے اورجھنگ روڈ پر ان پراندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ ودونوں ایک راہ گیرگلزاراحمد سکنہ چک نمبر300ج ب سمیت شدید زخمی ہوگئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے 50سالہ توصیف امجد موقع پر ہی دم توڑ گیاجبکہ دیگر زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں پر30سالہ حسن بھی جان کی بازی ہار گیا ۔زخمی گلزاراحمد کو ابتدائی طبی امدادکی فراہمی کے بعد مخدوش حالت کے پیش نظرالائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیاگیا۔ملزم موقع سے فائرنگ کر تے ئے فرارہو گئے۔واضح رہے کہ چندماہ قبل مقتول توصیف امجد کے بھتیجے عبدالرحمن نے رفیع کے بیٹے سعد کو قتل کر دیاتھا۔تھانہ سٹی پولیس ہونے مقتولین کی نعشیں تحویل میں کر تحصیل ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیںا ورملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔دریں اثنا۔گوجرہ(نامہ نگار) تھانہ صدر گوجرہ کے علاقہ میںغیرت کے نام پر باپ نے فائرنگ کر کے بیٹی کوقتل کر دیا ۔ملزم موقع سے فرارہو گیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر 418 ج ب کے رہائشی محمد ماجد اقبال کی 23سالہ بیٹی ام البنین چند روز قبل گائوں کے بابر کے ساتھ بھاگ گئی تھی جس کے اغواء کا مقدمہ1403/25 بجرم 365Bتھانہ صدر گوجرہ میںدرج ہواتھاجس کو برآمد کر کے عدالت میں پیش کیاگیا اور والدین کے حوالے کر دیاگیا کہ آج صبح محمد ماجد اقبال نے فائرنگ کر کے اپنی بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرارہو گیا۔اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس نے اس کی نعش تحویل میں لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کی اور پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں