کموڈ12ملین ڈالر میں فروخت

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک مکمل طور پر فنکشنل سونے کے بیت الخلا کو متنازع اطالوی آرٹسٹ موریتزیو کیٹیلان نے تخلیق کیا، جس نے پہلے بھی کیلے کو ٹیپ سے دیوار سے لگا کر ایک آرٹ ورک بنایا اور اسے لاکھوں میں بیچ دیا تھا۔ اس سونے کے بیت الخلا کو سوتھ بیز کی نیویارک نیلامی میں $12.1ملین ڈالرز میں فروخت کیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کیمطابق یہ 223پانڈ وزنی بیت الخلا جسے کیٹیلان نیامریکاکا نام دیا، مکمل طور پر 18قیراط سونے سے بنا ہوا تھا اور اس کی ابتدائی بولی $10ملین تھی، جو اس وقت سونے کی مارکیٹ ویلیو کے برابر تھی۔کیٹیلان نے بتایا کہ اس آرٹ ورک کا مقصد امریکا میں دولت کی حد سے زیادہ بھرمار اور فضول خرچی پر طنز کرنا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ کچھ قیمتی چیز سب سے عام اور ضروری جگہ پر رکھی جائے تاکہ اعلی فن اور عام استعمال کے درمیان تعلق دکھایا جا سکے۔نیلامی سے قبل، عوام کو یہ بیت الخلا سوتھ بیز کے نیویارک ہیڈکوارٹر میں دیکھنے کی اجازت دی گئی، لیکن استعمال کی اجازت نہیں تھی۔ اس کے بعد یہ سونے کا بیت الخلا نیویارک سے انگلینڈ بھیجا گیا اور بلین ہیم پیلس میں رکھا گیا، لیکن بعد میں یہ چوری ہو گیا۔ دو افراد کو سزا ہوئی، مگر بیت الخلا کبھی واپس نہیں ملا۔ کیٹیلان کے پچھلے مشہور کاموں میں Comedianبھی شامل ہے، جس میں ایک کیلا دیوار سے ٹیپ لگا کر چسپاں کیا گیا تھا اور یہ پاپ کلچر میں فورا ہٹ ہو گیا، جس کی قیمت $6 ملین تک پہنچی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں