آبادیوں کے نزدیگ قائم ویسٹ کولیکشن پوائنٹس شہر سے باہر منتقل کئے جائیں،کمشنر جہانگیر انور

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر کمشنر فیصل آباد آباد راجہ جہانگیر انور نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصرکے ہمراہ عوامی شکایات پر راجہ والا کے قریب فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کولیکشن پوائنٹ کا دورہ کیا اورشکایت کا جائزہ لیتے ہوئے کولیکشن پوائنٹ پر اضافی مشینری اور ورک فورس لگاکر کوڑا کو روزانہ تیزی سے ڈمپنگ سائٹ پر منتقل کرنے کی تاکید کی۔کمشنر نے کہا کہ شہر بھر میں کوڑا لیکر جانے والی وہیکلز کواچھے طریقے سے ڈھانپیں تاکہ ڈمپنگ پوائنٹ پر جاتے ہوئے کوڑا سڑکوں پر نہ گرے اور تعفن سے بچا جاسکے۔انہوں نے کولیکشن پوائنٹ کی دیواروں کو اونچا اوردیواروں پر ایف ڈبلیو ایم سی کے تھیم کا پینٹ کرانے کی بھی تاکید کی۔کمشنر نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے آبادیوں کے نزدیک قائم ویسٹ کولیکشن پوائنٹس کو شہر سے باہر دوردراز علاقوں میں منتقل کرنے کے لئے موثر پلاننگ کی جائے۔ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن عامر رضا،سی ای او ایف ڈبلیو ایم سی روف احمد اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں