دو افراد کا گھر میں گھس کر خاتون پر تشدد

گوجرہ (نامہ نگار)دوافراد نے گھرمیں گھس کر خاتون کوتشدد کا نشانہ بنادیا۔معلوم ہوا ہے کہ چک نمبر298ج ب کے محمد صائم کی والدہ اپنے گھر میں موجود تھی کہ اس دوران علی رضا وغیرہ دو افراداس کے گھر میں زبردستی داخل ہو گئے اور اس کی والدہ کو تشددکا نشانہ بناتے ہو ئے شدید زخمی کر دیا شورواوایلہ سن کر اہل محلہ موقع پر آگئے جنہوں نے ملزمان کی منت سماجت کرکے اس کی جان چھڑائی اور ملزمان جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے ہو ئے فرارہو گئے اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں