زیرحراست ملزم کی ہلاکت پر انسپکٹر رانا اصغر معطل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے زیرحراست ملزم کی ہلاکت پر ڈی آئی بی کے انسپکٹر رانا اصغر کو معطل کر کے انکوائری کا حکم دے دیا۔ تفصیل کے مطابق مذکورہ انسپکٹر رانا اصغر نے منشیات فروش شہباز کی نشاندہی پر ملزم پرویز مسیح کو حراست میں لیکر مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا تھا، جس پر سی پی او نے مذکورہ انسپکٹر کو معطل کر کے انکوائری کا حکم دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں