PSLکی 2نئی ٹیمیں، گلگت، فیصل آباد کے ناموں پر اتفاق

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان سپر لیگ کے نئے ایڈیشن میں دو نئی ٹیمیں بھی کھیلیں گی۔ نئی ٹیموں کے نام گلگت اور فیصل آباد کے شہروں سے منسوب کرنے پر اتفااق رائے سامنے آ رہا ہے۔ نئی ٹیمیں گلگت اور فیصل آباد کے ناموں کیساتھ پی ایس ایل کے آنے والے ایڈیشن میں شامل ہوں گی۔سیالکوٹ، مظفرآباد، راولپنڈی، حیدر آباد کے نام بھی نئی دو ٹیموں کے لئے زیر غور تھے لیکن نئی ٹیموں کے حقوق حاصل کرنے کی دوڑ میں ان شہروں سے دلچسپی یا وابستگی رکھنے والے انویسٹر آگے نہیں بڑھ سکے۔ ان شہروں کے اب پی ایس ایس میں شامل ہونے کی امید نہ ہونے کے برابر بتائی جا رہی ہے۔ پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی خرید کیلئے پی سی بی جلد نیلامی کے لئے ٹینڈرز کھولے گا، ۔ملتان سلطانز ٹیم بھی نئے مالکان کی تلاش کی جا رہی ہے۔ پی ایس ایل انتظامیہ کے ذرائع بتا رہے ہیں کہ ملتان سلطانز بھی نیلامی میں فروخت کیلئے پیش کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں