فوڈ اتھارٹی ٹیم کا جوالا نگر میں چھاپہ،بیمار جانور ذبح کرنیوالا قصاب گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے جوالانگر میں چھاپہ مار کر غیر قانونی ذبح خانہ بنا کر لاغر اور بیمار جانوروں کو ذبح کرنے والے قصاب کو گرفتار کر لیا، بھاری مقدار میں مضرصحت گوشت برآمد کر کے تلف کر دیا۔ تفصیل کے مطابق فوڈ اتھارٹی کے سیفٹی آفیسر نایاب پال کو اطلاع ملی تھی کہ جوالانگر گلی نمبر3 میں راشد علی نے غیر قانونی ذبح خانہ بنا رکھا ہے جہاں پر مبینہ طور پر لاغر’ بیمار اور مادہ جانوروں کو ذبح کر کے ان کا گوشت شہر بھر میں سپلائی کیا جاتا ہے جس پر انہوں نے ویٹرنری ڈاکٹر سمیت جوالانگر میں چھاپہ مارا تو وہاں پر بیمار اور مادہ جانوروں کو ذبح کیا جا رہا تھا جس پر بھاری مقدار میں مضرصحت گوشت برآمد کر کے تلف کر دیا اور قصاب راشد علی کو سمن آباد پولیس کے حوالے کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں