9ویں جماعت کے طالب علم نے خودکشی کرلی،کرنٹ لگنے سے محنت کش دم توڑ گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نویں جماعت کے طالب علم نے سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی جبکہ کرنٹ لگنے سے محنت کش چل بسا، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔ تفصیل کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ شاہی چوک کے رہائشی اکمل شاہ کا 16سالہ بیٹا علی حسن جو کہ نویں جماعت کا طالب علم اور گھریلو حالات کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار تھا اس نے خود کو کمرہ میں بند کر کے سر میں گولی مار لی’ فائرنگ کی آواز سن کر اہل خانہ کمرہ میں پہنچے تو اس کی نعش خون میں لت پت پڑی تھی جبکہ واٹر پمپ لگانے کیلئے 40 سالہ محمد رمضان پنجتن ٹائون میں بور کر رہے تھے کہ اچانک بور کا پائپ بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا رمضان کو کرنٹ لگنے سے بے ہوش ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا، پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں