قومی خزانہ لوٹنے والے لٹیروں سے6ارب 65کروڑ برآمد

اسلام آباد (بیوروچیف) قومی احتساب بیورو کی جانب سے دو سال کے دوران کرپشن سے لوٹی گئی رقم برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کروانے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ مجموعی طور پر 6ارب 57کروڑ روپے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو واپس کیے گئے جبکہ نیب نے فراڈ کے کیسز میں 124ارب روپے عوام کو بھی واپس دلوائے۔نیب دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت کو دو سال کے دوران چار ہزار 751ملین روپے سے زائد رقم جمع کروائی گئی۔ پنجاب حکومت کو 330ملین، سندھ کو 320، بلوچستان کو 5جبکہ خیبرپختونخوا حکومت کو 41 ملین روپے سے زیادہ کی رقم لوٹائی گئی ۔ اس کے علاوہ دیگر اداروں کو بھی ایک ہزار 124ملین روپے واپس دلوائے گئے۔ نیب کے مطابق واگزار کروائی گئی زمینیں اس برآمدگی کے علاوہ ہیں ۔ صرف 2025 کی پہلی سہ ماہی تک مجموعی طور پر ایک اعشاریہ دس ٹریلین روپے کی برآمدگی ہو چکی ہے۔ ہاسنگ سمیت عوام الناس سے مختلف منصوبوں میں دھوکا دہی اور فراڈ کے مقدمات میں 124 ارب روپے کی برآمدگی ہوئی جو ایک لاکھ 31 ہزار سے زیادہ متاثرین میں تقسیم کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں