ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ثناء اللہ’طلال بدر کو جرمانے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر حلقہ این اے96 کے امیدوار بلال چوہدری اسکے بھائی سینیٹر طلال بدر چوہدری اور حلقہ پی پی116 کے امیدوار رانا احمد شہریار خاں اور اس کے سسر سینیٹر ووزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اﷲ خاں کو 50/50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا جبکہ ڈی ایم او فیصل آباد مرتضیٰ ملک نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے96 کے امیدوار بلال چوہدری کی طرف سے مقررہ تاریخ تک جرمانہ کی رقم ادا نہ کرنے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کو مراسلہ جاری کر دیا اور الیکشن کمیشن سے استدعا کی ہے کہ جرمانہ کی رقم ادا نہ کرنے پر مذکورہ امیدوار کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں