ضمنی الیکشن’پولنگ اسٹیشنوں کیلئے سکیورٹی پلان جاری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ضمنی الیکشن 2025کے موقع پر سیکیورٹی ڈیوٹی کے انتظامات مکمل۔ سی پی او فیصل آباد ڈی آئی جی صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر فیصل آباد ضمنی الیکشن2025 کے موقع پر پولنگ سٹیشنوں کی سیکورٹی کیلئے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا۔ ضمنی الیکشن میں 1240پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں 64اے کیٹیگری ، 610بی کیٹیگری ، 566 سی کیٹیگری کے ہیں۔ ضمنی الیکشن میں امن و عامہ قائم رکھنے کیلئے 6500سے زائد پولیس اہلکار متعین کیے گئے ہیں۔ جن میں 54جی اوز ، 60انسپکٹر، 294سب انسپکٹر، 610 اسسٹنٹ سب انسپکٹر، 448 ہیڈ کانسٹیبلان ، 3814 کانسٹیبلان اور 687 لیڈی کانسٹیبلان سے زائد پولیس کانسٹیبل و لیڈی کانسٹیبلان تعینات کی گئی ہیں۔سی پی اوفیصل آباد نے کہا کہ پولنگ ڈیوٹی پر تعینات اہلکار سیکیورٹی اور منظم پولنگ کو مدنظر رکھتے ہوئے الرٹ ہو کر اپنے فرائض کو انجام دیں گے۔ سیف سٹی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مسلسل مانیٹرنگ کے عمل کو یقینی بنایا جائے گا ،کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کیلئے ریزرو ہائے کے پولیس جوان پولیس لائنز میں سٹینڈ بائی رہیں گے۔ جبکہ علاقہ پولنگ اسٹیشن کے گردونواح میں ایلیٹ پولیس فورس اور ڈولفن فورس کی تازہ دم ٹیمیں مسلح گشت کرتی رہے گی۔ الیکشن ڈیوٹی میں کسی قسم کی غفلت اور کا پرواہی برداشت نہیں کی جائے گی ،اس موقع پر ہلڑبازی اور ہوائی فائرنگ کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں