یونین کونسلزکا ریکارڈ نادرا سے منسلک کرنے کے کام کا آغاز

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پیدائش وفات نکاح اور طلاق سرٹیفکیٹ کے نظام کو جعل سازی سے پاک کرنے کی غرض سے فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کی یونین کونسلز کے پرانے رجسٹرز پیدائش اموات نکاح کو سیکینگ کرکے نادرا کے سسٹم کے ساتھ منسلک کرنے کے عمل کا آغاز کردیا گیا ہے اس کام کو ایک ماہ کے اندر اندر مکمل کرنے کا پلان مرتب کیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق ضلع فیصل آباد کی 354 یونین کونسلز کام کر رہی ہیں ان میں سے سو کے قریب یونین کونسلز 1961 سے کام کر رہی ہیں جبکہ سٹی کی یونین کونسلز کا قیام سابق صدر پرویز مشرف کے دور حکومت میں 2002 میں ہوا بعد ازاں 2015 کے بلدیاتی الیکشن میں نئی حلقہ بندیوں کے بعد سٹی کی یونین کونسلز میں 65 یونین کونسلز کا اضافہ ہوا اور ان کی تعداد 289 سے بڑھ کر 354 ہوگئی نئی یونین کونسلز کا ریکارڈ پیدائش اموات اور نکاح کا آغاز یکم جنوری 2017 سے ہوا ہے اب لوکل گورنمنٹ اتھارٹی نے نادرا کی ہدایت پر تمام یونین کونسلز کے رجسٹرڈ کے ہر ہر صفحہ کی سیکینگ کا آغاز کردیا ہے اب یونین کونسلز سے جو بھی سرٹیفکیٹ جاری ہوگا اسے لوکل گورنمنٹ اتھارٹی اور نادرا حکام فوری طور پر اپنے ان لائن سسٹم کے تحت چیک کر سکیں گے اس کے بعد ان میں ردوبدل درستگی اور جعل سازی ممکن نہیں رہے گی اس کام کے آغاز کے بعد سیکرٹریز یونین کونسلز نے پرانے رجسٹرز پیدائش اموات میں موجود خالی کالم پر کرنے شروع کر دیئے ہیں نادرا کے اس اقدام کا مقصد سیکرٹریز یونین کونسلز کی من مانیوں اور جعل سازیوں کو روکنا ہے تاکہ عوام عمر میں کمی بیشی ناموں اور ریکارڈ کی درستگی کے لیے بزریعہ کورٹ ڈگری حاصل کریں دوسری طرف سیکرٹریز یونین کونسلز نے اس سیکینگ کے عمل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ کا ادارہ 80 سال سے کام کر رہا ہے جبکہ نادرا 2008 میں لوکل گورنمنٹ کے ساتھ منسلک ہوا ہے اور آہستہ آہستہ وہ لوکل گورنمنٹ کے ریکارڈ تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے اس اقدام کے بعد خدشہ ہے کہ مستقبل میں یونین کونسلز نظام پیدائش اموات نکاح کو ختم کر کے نادرا کے سپرد ہی نہ کر دیا جائے اس پروگرام کے بعد ہزاروں ملازمین کو فارغ کرنے کے پلان پر عملدرآمد کرنا آسان ہو جائے گا باخبر ذرائع کے مطابق اس منصوبے کی منظوری حکومت پنجاب نے ایک اعلی سطحی اجلاس میں وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایک سمری کے بعد دی ہے اور یہ منصوبہ آئی ایم ایف کی سفارش پر شروع کیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں