100ٹی ٹونٹی چھکے’صاحبزادہ فرحان پہلے پاکستانی بن گئے

راولپنڈی (سپورٹس نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپنر صاحبزادہ فرحان کیلنڈر ایئر میں100ٹی20چھکے لگانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے۔پاکستان کی ٹی ٹونٹی ٹیم کے اوپنر نے یہ اعزاز سری لنکا کیخلاف حالیہ ٹرائی سیریز میں حاصل کیا۔ انھوں نے ہدف کے تعاقب میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 45 گیندوں پر 80 ناٹ آٹ رنز کی اننگز تراشی۔صاحبزادہ فرحان نے آئی لینڈرز کے خلاف میچ میں5 چھکوں کے ساتھ ایک کلینڈرایئر میں ٹی ٹونٹی میچز میں پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کیا۔ان کی دلکش اننگز میں چوکے بھی شامل تھے، انھوں نے ٹرائی سیریز کے اس میچ میں اپنی بیٹنگ سے شائقین کو خوب محظوظ کیا اور مداحوں کی داد وصول کی۔میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں گزشتہ چند میچز اچھے نہیں گئے تھے۔ میری اسٹرائیک روٹیشن کا مسئلہ تھا، کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ بانڈری کے بعد سنگل ڈبل لیا کروں۔انھوں نے کہا کہ چند میچز سے میں ریلیکس تھا تو فخر زمان نے کہا کہ ریلیکس نہیں ہونا، کچھ بھی مسئلہ ہو تو فخر کے پاس جاتا ہوں، وہ مجھے مشورہ دیتے ہیں۔اوپنر بیٹر نے کہا کہ بابر اعظم کو لوگ سپورٹ کرتے ہیں تو خوشی ہوتی ہے، ان کے ساتھ کھیل کر مزہ آتا ہے۔ پی ایس ایل میں ڈومیسٹک کرکٹ میں ٹاپ کرکے آیا تھا، ضرورت پڑی تو ایک روزہ فارمیٹ بھی کھیلوں گا۔انھوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں تینوں فارمیٹس میں ٹاپ آرڈر میں کھیلتا ہوں، مجھے معلوم تھا ایک دن آئے گا جب مجھے ٹاپ آرڈر میں موقع ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں