فیصل آباد میں ڈاکے،چوریاں عام،پولیس جرائم پر قابو پانے میں ناکام

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکے چوریاں عام، پولیس ناکام، آج پھر مزید 69وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر فرار ہو گئے۔جڑانوالہ کے علاقہ64گ ب کے قریب محمد سرور اپنی بیٹی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ آنے والے مسلح ڈاکوئوں نے گھیر لیا، گن پوائنٹ پر 19لاکھ کی رقم چھین کر مزاحمت پر فائرنگ کر کے سرور کو بری طرح زخمی کر دیا۔ مضروب کو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں چور لے اڑے۔ جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 2لڑکیوںکو بے آبرو، 3خواتین اور 3لڑکوں کو اغوا کر لیا، تفصیل کے مطابق ستیانہ کے علاقہ 39گ ب کی (ن) کو اوباش ملزم فہیم، پروکیانوالہ کے علاقہ 421گ ب کی (ش) کو ملزم حسن رضا نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، غلام محمد آباد کے علاقہ جلال ٹائون کے عبدالستار کی بیٹی(ف) کو ملزمان شوکت علی وغیرہ، ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ حیدر ویلی کے رہائشی حنیف کی بیٹی(الف) کو نامعلوم ملزمان، ٹھیکریوالا کے علاقہ 75ج ب کے عامر مسیح کی اہلیہ(ن) کو ملزمان علی حسنین وغیرہ،غلام محمد آباد کے علاقہ قادر آباد کے اعجاز کا بہنوئی منظور احمد، نشاط آباد کے علاقہ7ج ب کے افضل کا بیٹا اور مرید والا کے علاقہ211گ ب کے عامر شہباز کا کزن اویس گھر سے سودا سلف لینے گئے واپس نہ آئے۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔جبکہ جھنگ بازار کے قریب آصف سے نقدی، جھنگ روڈ پر ولائت علی سے 10لاکھ و فون، اے بی سی روڈ پر مصطفی سے40ہزار و فون، جواد کلب کے قریب عمر فاروق سے40ہزار، مدینہ آباد کے شہباز سے15ہزار، رضا آباد بازار نمبر2کے فرخ علی کے گودام سے سامان چوری، عبدالرشید غازی سابق جی ٹی ایس چوک کے اکرم سے فون، طارق روڈ پر30ہزار و فون، امام بارگاہ روڈ پر حبیب الرحمن سے 15ہزار و فون،204ر۔ب کے عبدالوہاب سے فون، 142ر۔ب کے رضوان ،عاشق سے موٹرسائیکلیں سے چھین لی،145ر۔ب کے مبشرحسین کے ڈیرہ سے مویشی،7ج ب کے اسلم سے نقدی و فون، گھونہ روڈ پر زین سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، لال مل چوک کے قریب مبارک علی سے 15ہزار، سر سید ٹائون میں فیصل کی شاپ سے70ہزار و فون، سر سید ٹائون ای بلاک کے مجتبیٰ سے 60ہزار و فون، راجہ پارک سے بلال سے 55ہزار و فون چھین لیا،مظر کالونی کے احسان کے گھر سے سامان چوری، سبزی منڈی کے قریب عثمان سے نقدی و فون، الفیاض کالونی کے حمزہ سے 3فونز چھین لیے، جہانگیر موڑ کے قریب بلال سے نقدی و فون،243ر۔ب کے حمزہ اختر سے موٹر سائیکل چھین لی،28ر۔ب کے ذیشان سے24ہزار و فون، جڑانوالہ روڈ پر اصغر علی سے6ہزار و فون،225ر۔ب کے جاوید سے 10ہزار، عثمان گارڈن کے قریب علی رضا سے50ہزار، نذر کالونی کے علی اکبر کے گھر سے لاکھوں کی ملکی و غیر ملکی کرنسی ، قیمتی سامان چور لے اڑے، چونگی نمبر8کے قریب علی شیر سے جھپٹا مار کر فون، 240گ ب کے فیصل کی ورکشاپ سے سامان چوری، پام رائل میرج ہال کے باہر آصف سے فون،73گ ب کے عمران سے20ہزار و فون،106گ ب کے عبدالوحید سے موٹر سائیکل،111گ ب کے نور آصف سے1لاکھ نقدی ، طلائی زیورات لوٹ لئے،39گ ب کے زین سے25ہزار و فون، 283گ ب کے غلام علی کے ڈیرہ سے5بکرے چوری، 275گ ب کے الطاف حسین سے 9ہزار و فون،378گ ب کے اسلم کے ڈیرہ سے مویشی چوری،266ر۔ب کے اشفاق سے10ہزار و فون، 151ر ۔ب کے شفیق کے ڈیرہ سے مویشی چوری،393گ ب کی طاہرہ بی بی کا گھر لوٹ لیا، 391گ ب کے ارسلان سے نقدی و فون، گڑھ کے ابو ہریرہ سے نقدی و فون، مجید چوک کے قریب سہیل سے19ہزار، 555گ ب کے زاہد سے نقدی و فون، گوجرہ روڈ سمندری کے قریب غلام حسین سے2لاکھ، سالم روڈ پر جنید سے ساڑھے پانچ لاکھ ، زیورات ، فون اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا، علاوہ ازیں شاداب کالونی کے بدر حسین، کوتوالی روڈ سے طلحہ، گٹ والا کے مراد علی، کوہ نور پلازہ سے سرفراز،208ر۔ب کے عدنان، سوساں روڈ پر حافظ ثمر عباس،100ج ب کے تنویر احمد،7ج ب کے فیضان، نشاط آباد پل سے عبدالمجید، علامہ اقبال کالونی کے محمد طارق، 289ر۔ب کے خالد حسین، 6ج ب کے صدیق اور دیگر کی موٹر سائیکلیں چور لے اڑے۔ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں