12دسمبر سے ”میرا سوہنا فیصل آباد ”کی رنگا رنگ تقریبات کا آغاز ہوگا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق فیصل آباد کے کلچر کوپروان چڑھانے کیلئے 12 دسمبر سے ”میرا سوہنا فیصل آباد”کی رنگارنگ تقریبات کا آغاز کیا جائیگا۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیرصدارت پروگرام سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سب کمیٹیز نے ایونٹس کی تفصیلا ت پر بریفنگ دی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ فیصل آباد کی ثقافت پر مشتمل آرٹس اینڈ کرافٹس،قصہ گوئی، مضمون نویسی، کیلیگرافی ، شاعری،میوزیکل اینڈ فوڈ فیسٹیول ، بک فیئر ، ثقافتی ورثے کی سیر کھیلو ں کے مقابلے،شارٹ موضوعاتی ڈرامے،محلہ سجا مہم بنیادی ایونٹس ہیں۔کمشنر نے کہا کہ ایک ہفتہ پر محیط پروگرامز میں فیصل آباد کے شہریوں کی غیرمعمولی شرکت کے لئے تمام تر تشہیری ذرائع بروئے کار لائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ میرا سوہنا فیصل آباد کے تحت ضلع کے25 مقامات پر میگا پلانٹیشن بھی شامل ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں