اپنی چھت اپنا گھر منصوبہ ،3550سے زائد گھروں کی تعمیر مکمل

لاہور (بیوروچیف) اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت گھروں کی تعمیرکا بڑا ہندسہ عبور، 35500 سے زائد خاندانوں نے اپنے گھروں کی تعمیرمکمل کرلی۔صوبہ بھرمیں پروگرام سے مستفید خاندانوں کی تعداد 117159ریکارڈ کی گئی، 72ہزار254خاندانوں کے گھر زیر تعمیر ہیں، اب تک 142ارب سے زائد رقم گھروں کی تعمیر کیلئے مختص ہو چکی۔ ترجمان محکمہ ہائوسنگ کے مطابق 9سال کیلئے بلاسودقرض کے حصول سے ہزاروں خاندان مستفید ہو رہے ہیں، 5سال میں5لاکھ خاندانوں کوگھروں کی تعمیرکیلئے بلاسود قرض دیئے جائینگے۔پروگرام کی کامیابی وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کی منفردمثال ہے، کم آمدنی والے خاندانوں کیلئے انتہائی آسان شرائط کیساتھ پروگرام جاری ہے۔پروگرام کے مثبت اثرات میں تعمیراتی صنعت کافروغ بھی شامل ہے، دیہاتوں اور قصبوں میں پختہ گھروں کی تعمیر جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں