لاہور(بیورو چیف)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ جیلوں میں قیدیوں سے ملاقاتیں کروانے سے وزیراعلی پنجاب کا کوئی لینا دینا نہیں۔ وزیراعلی پنجا ب کبھی بھی کسی سرکاری افسر کے کام میں مداخلت نہیں کرتیں ۔جیل رولز کے مطابق سیاسی میٹینگز کی اجازت نہیں ہوتی اور جیل سپرٹنڈ نٹ اس حوالے سے فائنل اتھارٹی ہے۔جیل حکام قیدی کے عزیز و اقارب سے ملاقاتیں کرواتے ہیں۔




