پنجاب میں کتنے سولر سسٹم نصب

لاہور (بیوروچیف) پنجاب میں فری سولر پینل سکیم کی پیشرفت رپورٹ جاری کردی گئی۔ جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبہ بھرمیں 94 ہزارمیں سے55ہزارسولرسسٹم نصب کیے گئے، پنجاب میں سولرپینل کی تنصیب58فیصدمکمل کر لی گئی۔لاہور میں16ہزار588میں سے11ہزار811سولریونٹس نصب، جبکہ ملتان میں8ہزار953،راولپنڈی میں9ہزار393سولرسسٹم لگ چکے ہیں۔ اسکے علاوہ ساہیوال میں سولرتنصیب تقریبامکمل، 6ہزار219 یونٹس لگ گئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیصل آبادمیں11ہزارمیں سے9ہزارسیزائدسولریونٹس نصب، بہاولپورمیں9ہزار509میں سیصرف2ہزار670 سولریونٹس نصب، سرگودھا میں 6ہزار749میں سے 5ہزار990پینلزلگائیگئے۔ گوجرانوالہ ڈویژن میں پیشرفت سب سیکم،صرف785سولریونٹس نصب کردیے گئے۔ ا سکے علاوہ ڈی جی خان میں سولر سسٹم کی تنصیب کاعمل ابھی شروع نہیں ہوسکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں