ڈرینز /نالوں کی ٹوٹی سلیب کی تبدیلی کا فیصلہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی بہبود کے انقلابی اقدامات کے تحت واسا کی زیرنگرانی یکم دسمبر سے جڑانوالہ روڈ پر ڈرینز کی معیاری ڈی سلٹنگ سمیت ڈرینز/نالوں کی ٹوٹی سلیب کی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔علاوہ ازیں سرگودھا روڈ اور ملت روڈ پر ڈرینزکے کور (سلیب)کے سروے اور ٹوٹے وخستہ حال کور تبدیل کرنے کے لئے میونسپل کارپوریشن کو ٹاسک تفویض کردیا گیا۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے واسا اور میونسپل کارپوریشن کے افسران سے میٹنگ کی اور واضح کیا کہ شہریوں کو سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں