ڈاکٹر عرفان کو بھتہ خوروں کی دھمکی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) الائیڈ ہسپتال کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد عرفان کو 30لاکھ بھتہ ادا نہ کرنے پر اہل خانہ کو قتل کرنے کی دھمکیاں، سرگودھا روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر کے بھتہ خور ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق الائیڈ ہسپتال کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد عرفان نے بتایا کہ گزشتہ شام فون پر نامعلوم افراد نے کال کر کے دھمکی دی کہ 30لاکھ روپے بھتہ ادا کرو۔ رقم ادا نہ کرنے پر بیوی بچوں کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیں۔ پولیس نے زیردفعہ 384، 25D ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے نامعلوم بھتہ خوروں کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں