میٹرک و انٹر امتحانات کا شیڈول

لاہور (بیوروچیف) پنجاب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تعلیمی سال 2026ء کے لیے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔محکمہ کے مطابق میٹرک کے امتحانات3مارچ 2026سے شروع ہوں گے جبکہ انٹرمیڈیٹ کے بورڈ امتحانات کا آغاز 5مئی 2026سے ہوگا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ تعلیم کی جانب سے نئے سیشن کے لیے داخلہ پالیسی میں تبدیلی، اپ ڈیٹ شدہ اسکول کیلنڈر، اور نصاب میں ترمیمات کی منظوری بھی دی گئی۔نیا تعلیمی سال 1 اپریل 2026 سے شروع ہوگا،جبکہ سرکاری اسکولوں میں مفت درسی کتب کی تقسیم 5 اپریل سے کی جائے گی۔محکمہ تعلیم کے مطابق آٹھویں کلاس کے طلبہ اس بار 3 فروری 2026 کو امتحانات دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں