ٹرمپ کی دولت میں کمی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر ٹرمپ کی دولت میں 280ارب کی کمی، ٹی ایم ٹی جی کے شیئرز ریکارڈ کم سطح پر، کریپٹو مارکیٹ خصوصا بٹ کوائن میں بڑی گراوٹ نے بھی نقصان بڑھایا، گزشتہ سال 3ارب ڈالر اضافہ کیا تھا۔ فوربز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دولت میں ستمبر سے اب تک 280ارب روپے (1.1ارب ڈالر) کمی آئی ہے، جس سے ان کی مجموعی مالیت 6.2ارب ڈالر رہ گئی۔ یہ کمی بنیادی طور پر ان کی ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کمپنی ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ (TMTG)کے شیئرز کی شدید گراوٹ سے ہوئی، جو 10.18ڈالر تک آ گئے ہیں، جبکہ کرپٹو مارکیٹ میں تیزی سے آنے والی مندی نے بھی نقصان بڑھایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں