ہوائی فائرنگ’2نوجوان راجہ ریاض کے ڈیرہ سے گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پولیس نے قومی اسمبلی حلقہ این اے104 میں راجہ دانیال کی جیت کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے دو نوجوان تیمور اور شہزاد کو راجہ ریاض احمد کی موجودگی میں ڈیرہ سے گرفتار کر لیا۔ راجہ ریاض احمد کے اسرار کے باوجود پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو نہ چھوڑا۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ نوجوان راجہ ریاض احمد کے ڈیرہ پر راجہ دانیال کی جیت کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کر رہے تھے کہ موقع پر موجود پولیس نے انکو اسلحہ سمیت دھر لیا اور راجہ ریاض احمد نے انکو چھڑانے کیلئے اسرار کیا لیکن پولیس دونوں ملزمان کو تھانے لے گئی۔ اور پولیس نے نامزد ملزمان کی بجائے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں