پی پی98 میں زیادہ ٹرن آوٹ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ہونیوالے ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کے دو اور صوبائی اسمبلی کے تین حلقوں میں ڈالے گئے ووٹوں کا سب سے زیادہ ٹرن آئوٹ 36.86 فیصد حلقہ پی پی98 چک جھمرہ میں ریکارڈ کیا گیا۔ پی پی98 میں کل ووٹرز 289690 میں سے 1,04,888 ووٹرز نے اپنا حق رائے استعمال کیا اور ڈالے گئے ووٹوں کا ٹرن آئوٹ سب سے زیادہ 36.86 فیصد رہا۔ حلقہ پی پی115 کا ٹرن آئوٹ 22.73 فیصد’ حلقہ پی پی116 کا ٹرن آئوٹ 22.94′ حلقہ این اے 104 میں ٹرن آئوٹ 13.23 فیصد اور این اے96 جڑانوالہ میں ڈالے گئے ووٹوں کا ٹرن آئوٹ 26.46 فیصد رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں