وزیراعظم کی سنوکر ورلڈکپ جیتنے پر مبارک باد

لاہور(بیورو چیف)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے مسقط میں ٹیم اسنوکر کے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی شاندار فتح اور ٹائٹل اپنے نام کرنے پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کھلاڑیوں کی پذیرائی کی ہے ۔اپنے بیان میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے محمد آصف اور اسجد اقبال کی شاندار کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے کمال مہارت سے ورلڈکپ ٹائٹل اپنے نام کیا،مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں سے ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں