کامیاب آپریشن پر وزیر اعظم کا سکیورٹی فورسزکو خراج تحسین

اسلام آباد (بیوروچیف) وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ضلع بنوں میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین۔ وزیراعظم کا آپریشن میں فتنتہ الخوارج کے22 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں