ٹیچنگ انٹرنز کی بھرتی’شیڈول تبدیل

لاہور (بیوروچیف) پنجاب میں سکول ٹیچنگ انٹرنز کی بھرتی کا شیڈول ایک بار پھر تبدیل کردیا گیا ہے۔محکمے کی جانب سے بھرتی کیلئے اپلائی کرنے کی تاریخ میں دوسری بار توسیع کردی گئی،آن لائن درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 26نومبر 2025تک مقرر کی گئی ہے ۔میرٹ لسٹس یکم دسمبر 2025کو اسکولوں کے نوٹس بورڈز پر لگیں گی،تحصیل لیول کمیٹی کی جانب سے شکایات کا ازالہ 2سے 3دسمبر 2025تک ہوگا۔شارٹ لسٹ امیدواروں کے انٹرویوز 4دسمبر 2025کو ہوں گے،فائنل میرٹ لسٹ 5دسمبر 2025کو صبح 10بجے پورٹل اور اسکول نوٹس بورڈ پر آویزاں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں