دفاتر کے چکر ختم،لینڈ ریکارڈ گھر بیٹھے حاصل کرنیکی سہولت متعارف

لاہور (بیوروچیف) زمین کا ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے اب شہریوں کو کسی بھی سرکاری دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی پنجاب حکومت نے اپنے صوبے کے رہائشیوں کس بڑی سہولت فراہم کردی ہے، اب انھیں زمین کے ریکارڈ کے لیے دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ وہ گھر بیٹھے چند سیکنڈ میں اپنی مطلوبہ زمین سے متعلق معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ شہری آر او ڈی (ROD)پورٹل کے ذریعے گھر بیٹھے بغیر کسی سفارش اور بنا لائن کے صرف چند سیکنڈز میں اپنا ریکارڈ آف ڈیڈز ڈان لوڈ کرسکتے ہیں۔پنجاب حکومت کی جدید اور آسان سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے شہری https://rod.pulse.gop.pk/ کا وزٹ کرتے ہوئے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔ اس سے قبل بھی پنجاب حکومت کے سوشل میڈیا پیج پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں صوبائی حکومت نے واضح کیا تھا کہ اب زمین جس کی ملکیت ہو گی اسی کا قبضہ ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں قبضہ مافیا کے باب کو بند کرنے کے حوالے سے متعدد اقدامات کیے ہیں، جس کے تحت زمین کے ہر ریکارڈ کو شفاف، محفوظ اور قابلِ تصدیق بنایا گیا ہے تاکہ کسی بھی فراڈ کی کوئی گنجائش نہ رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں