2فیکٹریوں میں آگ لگنے سے 3محنت کش جھلس گئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) دو فیکٹریوں میں شارٹ سرکٹ اور سلنڈر میں گیس لیکج کے باعث آگ کی لپیٹ میں آکر 3محنت کش بری طرح جھلس گئے،جنہیں طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ فیڈمک میں میکوفوڈ انڈسٹریز میں گیس سلنڈر لیکج کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کی لپیٹ میں آ کر157ر۔ب کا 42سالہ محمد ارشد ولد اکرم بری طرح جھلس گیا جبکہ جڑانوالہ روڈ پر تیز مل کے قریب ایشال فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث سامان کو آگ لگ گئی ، آگ بجھاتے ہوئے 20سالہ رئوف ولد اکرم اور شہریار ولد منظور احمد بری طرح جھلس گئے۔ جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں