چوہدری بہادر علی،رمضان افضل کی راجہ ریاض احمد کی رہائش پر آمد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیرکے صدر چوہدری بہادر علی اور کشمیری رہنما چوہدری رمضان افضل قومی اسمبلی کے سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض احمد کو ان کے صاحبزاد ے بیرسٹر راجہ دانیال احمد کے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہونے کی خوشی میں مبارکباد دینے کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچے’ راجہ ریاض احمد نے چوہدری بہادر علی اور چوہدری رمضان افضل کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ راجہ دانیال احمد کی فتح میں این اے 104 میں مقیم کشمیری کمیونٹی کے ووٹوں نے اہم کردار ادا کیا’ انشاء اللہ این اے 104 میں ترقیاتی کاموں کا نیا سلسلہ شروع ہو گا اور ہم سب مل کر یہاں کے مسائل حل کریں گے’ اس موقع پر چوہدری بہادر علی اور چوہدری رمضان افضل نے راجہ دانیال احمد کی کامیابی کو حلقے کی خوش قسمتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوامی مسائل حل کئے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ راجہ دانیال احمد بھی آپ کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے عوامی امنگوں کی ترجمانی کریں گے اور این اے 104 کے دیرینہ مسائل حل کروائیں گے’ انہوں نے کہا کہ کشمیری کمیونٹی نے ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیا ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی چلتا رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں