بھارت سے 5800یہودیوں کو اسرائیل لیجانے کی منظوری

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت سے باقی ماندہ 5800یہودیوں کو اسرائیل لانے کی منظوری، نئے یہودی مہاجرین کی پروازوں، رہائش اور مراعات کے لیے 90 ملین شیکل کا خصوصی بجٹ۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی حکومت نے ایک تجویز کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت اگلے پانچ سالوں میں بھارت کے شمال مشرقی علاقے سے باقی 5800یہودیوں، جنہیں عام طور پر بنی مناشے کہا جاتا ہے، اسرائیل منتقل کیے جائیں گے۔ رپورٹس کے مطابق یہودی ایجنسی برائے اسرائیل نے کہا کہ اسرائیلی حکومت نے شمال مشرقی بھارت سے تعلق رکھنے والی بنی مناشے کمیونٹی کی علیہ (ہجرت) کو مکمل کرنے کے لیے ایک اہم، بڑے پیمانے پر اقدام کی منظوری دے دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں