پی ٹی آئی کا مصالحتی گروپ سرگرم

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان تحریک انصاف کا مصالحتی گروپ ایک بار پھر میدان میں آ گیا ہے، جس کے ارکان اس ہفتے کوٹ لکھپت جیل میں قید مرکزی رہنماں سے ملاقاتیں کر کے بانی پی ٹی آئی تک اہم پیغامات پہنچانے کی کوشش کریں گے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا مصالحتی گروپ دوبارہ متحرک ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گروپ کے اہم ارکان فواد چوہدری، عمران اسماعیل اور مولوی محمود، اسی ہفتے مختلف رہنماں سے ملاقاتیں کریں گے تاکہ کوٹ لکھپت جیل میں موجود پارٹی قیادت تک اہم پیغام پہنچایا جا سکے۔ذرائع کے مطابق، مصالحتی گروپ کی کوٹ لکھپت جیل میں شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر یاسمین راشد سے ملاقات متوقع ہے۔ اسی طرح لاہور میں عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید سے ملاقات کی کوششیں بھی جاری ہیں۔بتایا جا رہا ہے کہ گروپ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور دیگر ہم خیال ساتھیوں سے بھی ملے گا، تاکہ پیغامات اور تجاویز کا مکمل تبادلہ کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ، بانی تک حتمی پیغام پہنچانے کے لیے ایک سینئر وکیل سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تمام ملاقاتیں اسی ہفتے کے دوران کیے جانے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں