دبئی ایئر شو ‘معاہدوں کا نیا ریکارڈ قائم

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں دبئی ایئر شو 2025نے 202ارب ڈالر سے زائد کے معاہدوں کے ساتھ ایک نیا ریکارڈ قائم کیا جو کہ2023ء کے مقابلے میں دگنا ہے۔ذرائع کے مطابق دبئی ائیر شو عالمی سطح پر منعقد ہونے والے سب سے بڑے ایوی ایشن ایونٹس میں سے ایک ہے جس میں 2 لاکھ 48 ہزار سے زائد ماہرین، ماہرینِ صنعت اور سیاحوں نے شرکت کی۔ایونٹ میں 1500 سے زائد نمائش کنندگان نے حصہ لیا جن میں سے 440 نے پہلی بار شرکت کی جبکہ 115 ممالک کی 490 فوجی اور سول وفود نے بھی شرکت کی جو کہ اس ایئر شو کی بین الاقوامی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔نمایاں معاہدوں میں ایمریٹس ایئر لائن کا بوئنگ سے 65 اضافی 777-9 طیارے اور ایئربس سے آٹھ A350-900 طیارے خریدنے کا معاہدہ شامل ہے جن کی مجموعی مالیت 41.4 ارب ڈالر ہے۔ایونٹ میں اس بار تاریخ کا سب سے بڑا اسپیس پویلین بھی شامل تھا جو یو اے ای اسپیس ایجنسی کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں