ٹریول ایجنٹ کا نوجوان سے فراڈ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ٹریول ایجنٹ نے نوجوان کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر کنگال کر دیا۔ تفصیل کے مطابق مدینہ ٹائون کے علاقہ عمر گارڈن کے رہائشی سلمان طاہر نے بتایا کہ اس کے واقف کار ٹریول ایجنٹ نوید نے اس کے بیٹے کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے ہتھیا لئے۔ بعدازاں نہ تو بیرون ملک بھجوایا اور نہ ہی رقم واپس کی۔ مطالبہ کرنے پر لیت ولعل کے بعد چیک دیا جو کہ بوگس نکلا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں