ٹریفک جرمانوں میں بڑا اضافہ

لاہور (بیوروچیف) محکمہ قانون پنجاب نے گاڑیوں کے جرمانوں میں اضافے کا آرڈیننس جاری کردیا۔آرڈیننس کے مطابق تیز رفتاری پر موٹرسائیکل سوار کو دو ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر تھری ویلر کو تین ہزار اور کار پر 5ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔دو ہزار سی سی گاڑیوں کو سگنل کی خلاف ورزی پر 10ہزارجرمانہ ہوگا، 2ہزار سی سی سے زائد کی گاڑیوں کو سگنل خلاف ورزی پر 15ہزارجرمانہ ہوگا۔ اوورلوڈنگ پرتھری ویلرکو 3ہزار روپے جرمانہ ہوگا، اوورلوڈنگ پردو ہزار سی سی سے کم گاڑیوں کو 5ہزار روپے جبکہ 2ہزار سی سی سے زائد گاڑیوں کو 10ہزارروپے جرمانہ عائد ہوگا۔ دھواں چھوڑنے والی موٹر سائیکل کو 2 ہزار روپے جرمانہ ہوگا، تھری ویلر کو دھواں چھوڑنے پر 3ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ بڑی گاڑیوں کو دھواں چھوڑنے پر 8ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا، ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو دھواں چھوڑنے پر 15ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں